ملک ابرار احمد کی ذاتی کاوشوں سے محکمہ سوئی گیس نے 10کروڑ روپے کی لاگت سے سواں کیمپ تا لالکڑتی 10انچ قطر کی پائپ لائن کی منظوری دیدی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد کی ذاتی کاوشوں سے راولپنڈی کینٹ میں گیس کے کم پریشر اور عدم دستیابی کے معاملات کے مستقل حل کے لئے محکمہ سوئی گیس نے 10کروڑ روپے کی لاگت سے سواں کیمپ تا لالکڑتی 10انچ قطر کی پائپ لائن کی منظوری دیدی گئی ہے ‘4سے 5ماہ کے درمیان پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا ‘محکمہ سوئی گیس راولپنڈی ریجن نے پشاور روڈلین 5کے لئے آپریشنل فیز کی منظور کر لیا ‘راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر معمول پر لانے ‘لوپ اور 40سے 100میٹر لمبی ایک تا دو انچ قطر کی لائنیں 15فروری تک بچھانے کی یقین دہانی کرا دی ‘حلقہ این اے 54کے مختلف 19علاقوں میں گیس پریشر سے متعلق شکایات پر دوبارہ سروے اور پریشر کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پی ایچ اے کمیٹی روم میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمدکی زیر صدارت حلقہ این اے 54میں سوئی گیس کے ایشوز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ سوئی گیس راولپنڈی ریجن کے جنرل منیجر ظہور احمد ‘ شعبہ مینٹیننس ‘ انجنیئرنگ ‘سروے ونگ سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران موجود تھے جبکہ راولپنڈی کینٹ میں گیس کاپریشر کم ہونے اور سوئی گیس نہ آنے کی شکایات والے علاقوں کے فوکل پرسنز اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

ایم این اے ملک ابرار احمد اور محکمہ سوئی گیس کے حکام کی موجودگی میں راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں کے معززین اور فوکل پرسنز نے اپنے اپنے علاقوں میں سوئی گیس کے حوالے سے ایشوز سے آگاہ کیا ۔جس پر محکمہ سوئی گیس نے ایم این اے ملک ابرار کی جانب سے بھجوائی گئی درخواستوں پر عزیز آباد ‘مغل آباد کے لئے 40فٹ ‘ہارلے سٹریٹ اور 22نمبر چونگی کے لئے نئی لوپ تجویز کی گئی جبکہ غازی آباد کے لئے 240میٹر ‘قاسم آباد کے لئے 60میٹر ‘ بہادر خان سٹریٹ کے لئے 300میٹر ‘ چک جلال دین کے لئے 40میٹر ‘ ویسٹریج بازار میں 350میٹر ‘ سبزہ زار کے لئے 70میٹر ‘ڈھوک بنارس کے لئے 60میٹر ‘ڈھوک شیراں میں 40میٹر ‘ مغل سٹریٹ کے لئے 40میٹر ‘قدیمی مسجد ٹاہلی موہری کے لئے 80میٹر ‘محلہ راجپوتہ کے لئے بائی پاس بنانے کے لئے سکیمیں منظور ہوگئیں ہیں اب یہاں پر کھدائی کر کے پائپ لائنیں نصب کرکے لنک کرنی ہیں یہ کام 15فروری تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

جی ایم محمکہ سوئی گیس راولپنڈی ریجن ظہور احمد نے اس موقع پر بتایا کہ راولپنڈی کینٹ کی آدھی آبادی کو سوئی گیس سے متعلق دیرینہ شکایات کے ازالے کے لئے ایم این اے ملک ابرار کی ذاتی کاوشوں کی بدولت محکمہ سوئی گیس کے ایم ڈی اور بعد ازاں بورڈ آف ڈائریکٹر نے سواں کیمپ تا لالکڑتی 10انچ قطر کی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کی حتمی منظوری دیدی گئی ہے ‘اب اس منصوبے پر عمل درآمد جلد شروع ہو گا ‘ہماری کوشش ہوگی کہ 4سے 5ماہ کے درمیان اس منصوبے کو مکمل کر لیا جائے ۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور روڈ لین پانچ کے لئے آپریشنل فیزکی منظوری بھی ہوگئی ہے اس کی تنصیب سے پشاور روڈ پر لین چار تا چھ تک گیس پریشر کمی کی شکایات کا خاتمہ ہوجائے گا ۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی امور کشمیر ‘گلگت بلتستان کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کینٹ کے معززین علاقہ اور متاثرہ علاقوں کے فوکل پرسنز کی موجودگی میں محمکہ سوئی گیس راولپنڈی نے عوام کو سوئی گیس سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے لئے تمام صلاحتیں اور وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کینٹ کے عوام سے بنیادی سہولیات ‘فلاح و بہبود کے لئے جتنے بھی وعدہ کیے ہیں وہ پورے کر رہے ہیں ۔راولپنڈی کینٹ کے عوام نے جسطرح مسلم لیگ ن کو 2013میں مینڈیٹ دیا ہے اسی طرح 2018کے عام انتخابات میں بھی عوام مسلم لیگ ن کو خدمت کی بنیاد پر اس سے بھی ذیادہ بہتر اور اچھا مینڈیٹ دے گی ۔

متعلقہ عنوان :