سندھ حکومت صنعتی ادارو ں کیلئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی قوانین کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد میں سنجیدہ ہے، صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد علی پتافی کا تقریب سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 20:06

کراچی 17جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد علی پتافی نے کہا ہے کہ سندھ کی حکومت صنعتی ادارو ں کیلئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی قوانین کی تشکیل او ر ان پر عمل درآمد میں سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزکراچی میں امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینئرز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتی ادارو ں کیلئے ہیلتھ اینڈ سیفٹی قوانین کی تشکیل او ر ان پر عمل درآمد میں سنجیدہ ہے، اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ اینڈ سیفٹی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ اس موقع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انگرڈ نے کہا کہ آئی ایل او اور امریکن سوسائٹی آف سیفٹی انجینئرز ہیلتھ اینڈ سیفٹی کی ترویج کیلئے کام کرتے رہیںگے۔سیمینار سے ریٹائرڈ کموڈور عاطف ، ابوفضل رضوی او ڈاکٹر ظفر میر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :