موٹورولا کی طویل عرصے بعد پاکستان کی سیلولر مارکیٹ میں واپسی کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جنوری 2017 19:20

موٹورولا کی طویل عرصے بعد پاکستان کی سیلولر مارکیٹ میں واپسی کی تیاریاں

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) موٹورولا کی طویل عرصے بعد پاکستان کی سیلولر مارکیٹ میں واپسی کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون بنانے والی مشہور کمپنی موٹورولا کئی برس کے بعد پاکستان کی مارکیٹ میں دوبارہ واپسی کی تیاری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں موٹورولا کو پاکستان کی موبائل فون مارکیٹ میں خاصی مقبولیت حاصل رہی ہے۔ تاہم مالی حالات خراب ہونے کے باعث کچھ برس قبل موٹورولا نے پاکستان میں اپنا کاروبار ختم کر دیا تھا۔ تاہم اب کمپنی جلد دوبارہ پاکستان میں کاروبار شروع کرنے والی ہے۔ کمپنی کی جانب سے پاکستان میں کئی سمارٹ فونز فروخت کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :