راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والو ں کیخلاف کارروائی ،16ملزمان گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 19:59

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی16ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمد رازق سی1130گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے وقار سی30گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے تیمور احمد سی225گرام چرس، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عبدالرئوف سی12لیٹر کھلی شراب، سرفراز سی10لیٹر کھلی شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے فیض اللہ سی05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نیوٹائون پولیس نے ایاز افضل سے ایک عدد پستول30بور معہ04 روند، سجاول سے ایک عدد پستول30بور معہ 05 روند، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے سبطین سے ایک عدد پستول30بور معہ 02 روند، اظہر سے ایک عدد پستول30بور معہ03روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے عقل بادشاہ اور قیصر منظور کیخلاف کرایہ داری آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

متعلقہ عنوان :