انجمن تاجران کا ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایمبسٹی سکیم حکومت کے منصوبے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں’خالد پر ویز بٹ اور دیگر کی پر یس کا نفر نس

جمعرات 19 جنوری 2017 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس اور ایمبسٹی سکیم حکومت کے منصوبے بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ نے حکومت کا معاشی انقلاب لانے کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔تاجروں کا ایک نام نہاد گروپ جس نے ایک معاہدے پر دستخط کیے آج وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ‘لہذا انجمن تاجران اس ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس سے معیشت تباہ ہو رہی ہے اور بینکوں کو بھٹہ بیٹھ چکا ہے۔حکومت کو فوری ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینا ہو گا۔جبکہ کے دوسری جانب سے حکومت نے کہا تھا ہم ود ہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ ایمبسٹی سکیم دے رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے ملک میں مزید 20الکھ ٹیکس گزار آئیں گے۔لیکن حکومت کی یہ سکیم بھی بری طرح فلاپ ہو ئی ہے۔لیذا ہم اس دو ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں ۔