وزارت صحت پنجاب میں اربوں روپے کی مالی بدعنوانیاں تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 19 جنوری 2017 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت پنجاب میں اربوں روپے کی مالی بدعنوانیاں سامنے آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ادویات اورطبی اوزاروں کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی سامنے آئی ہے جبکہ پنجاب کے ہسپتالوں سے کروڑوں روپے کی دوائیاںچوری ہو گئی ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کارڈیالوجی انسٹیٹوٹ لاہور سے تین ملین کی دوائیاں چوری ہو چکی ہیں الائیڈ ہسپتال سیالکوٹ سے پندرہ لاکھ روپے کی دوائیاں چوری ہوئی ہیں۔ فیصل آباد کارڈیالوجی ہسپتال سے لاکھوں روپے کی دوائیاں چوری ہوئی ہیں جبکہ راولپنڈی الائیڈ ہسپتال میں بھی بھاری مالی بدعنوانیاں ہوئی ہیں۔