لاہور ہائیکورٹ نے نجی ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں سے زبردستی اڈہ فیس وصولی کیخلاف درخواست پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کامران بشیر کو 23 جنوری کو طلب کر لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نجی ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں سے زبردستی اڈہ فیس وصولی کیخلاف درخواست پر ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کامران بشیر کو 23 جنوری کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ٹرانسپورٹر برکت علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے نجی ٹرانسپورٹرز پر غیرقانونی اڈہ فیس لاگو کی، ہائی کورٹ نے رجوع کرنے پر اڈہ فیس کی وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا تاہم حکم امتناعی کے باوجود نجی ٹرانسپورٹرز سے اڈہ فیس وصول کی جا رہی ہے، قانون کے مطابق نجی ٹرانسپورٹرز اڈہ فیس ادا کرنے کے پابند نہیں ہیں کیونکہ وہ کوئی بھی سرکاری اڈہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے استعمال نہیں کرتے درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ نے درخواست گزار کی گاڑی پکڑ کر بند کر دی ہے لہذا عدالت اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے فیصلے پر عملدرآمد کرائے اور ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا حکم دے ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کو 23 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :