زرعی اجناس کی باقیات جمع کرانے کیلئے مشینوں کی تعداد پانچ سے بڑھا کر سو کرنے اورنوسٹور قائم کرنے کا فیصلہ

ہم ہروہ قدم اٹھائیں گے جس سے کسان کو فائدہ ہو، ملک کی ترقی میں کسان کاکردار اہم ہے، سیکرٹری زراعت

جمعرات 19 جنوری 2017 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء)سیکرٹر ی زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ زرعی اجناس کی باقیات سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کے لئے متعداقدامات کئے جارہے ہیں ،اس حوالے سے ماہرین سے مشاورت جاری ہے ، ہم ہروہ قدم اٹھائیں گے جس سے کسان کو فائدہ ہو،کسان کی زرعی اجناس کی باقیات کو بھی بہترین نرخ پر فروخت کرنے کو یقینی بنارہے ہیں ، ملک کی ترقی میں کسا ن کا کردار اہم ہے، پنجاب بائیو انرجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا محمد عارف نے سیکرٹری زراعت محمد محمود کوزرعی اجناس کی باقیات سے بجلی پیدا کرنے کے بارے بریفنگ دی ،رانا محمد عارف نے بتایا کہ زرعی اجناس کی باقیات جمع کرنے کے لئے پانچ مشنیں درآمد کی جارہی ہیں بعدازاں ان پانچ مشینوں سے ہم پچانوے مشینیں مزید تیار کریں گے ، کسانوں کو بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے کہ وہ زرعی اجناس کی باقیات تلف نہ کریں اور یہ باقیات قیمتاہمیں فراہم کریں ، ان زرعی اجناس کو سٹور کرنے کے لئے نومقامات کا تعین کیا گیا ہے، انہوں نے کہاکہ ہم کسانوں کی فصلوں کے ضیاع کومنافع میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ،ابتدائی طو رپر فصل آباد کے گرد نواح میں زرعی اجناس سے بجلی پیدا کرنے کا پراجیکٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے ، زرعی اجناس کی باقیات جمع کرنے کے لئے بڑے سٹور بنائے جائیں تاکہ بوقت ضرورت فوری طور پر پاور پراجیکٹ کو زرعی اجناس کی باقیات فراہم کی جاسکیں ،یہ منصوبہ اپنی مثال آپ ہے اس منصوبہ سے فصلوں کی باقیات آگ لگا کر تلف کرنے کا رجحان بھی ختم ہوجائے گا اور فضائی آلودگی میں بھی کمی ہوگی ۔