لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3بہنیں جاں بحق ہو گئیں

جمعرات 19 جنوری 2017 19:57

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3بہنیں جاں بحق ہو گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سلنڈر پھٹنے سے 3بہنیں جاں بحق ہو گئیں ۔تفصیلات کے مطابق سوامی نگر مصری شاہ میں جاوید نامی شہری کے گھر گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی ز د میں آکر تین بہنیں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

مرنے والی لڑکیوں کی شناخت 7سالہ صبا، 4سالہ عیشااور 2سالہ طیبہ کے ناموں سے ہوئی ہے جو ہسپتال جا کر دم توڑ گئیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اہلکاروں اور ریسکیو کے جوانوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں تاہم بچیوں کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :