سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس ‘23جنوری کو اجلاس کیلئے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ‘سپیکر رانا محمد اقبال ‘مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی

جمعرات 19 جنوری 2017 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کی زیر صدارت اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم "ای" میںسوموار23جنوری کو2بجے منعقد ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس جبکہ اس موقع پر انہوں نے پولیس اور دیگر سکیورٹی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سٹاف کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنا چاہیے ۔انہوں نے تنبہیہ کی کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی ۔ اسمبلی سٹاف اور میڈیا کے نمائندے اجلاس کے دوران اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ تعارفی کارڈ نمایاں طور پر آویزں رکھیں تا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔