آرمی چیف کاکوراوررینجرزہیڈکوارٹرزکراچی کادورہ،امن وامان کی صورتحال پربریفنگ

جنرل قمرجاوید باجوہ کی قیام امن پررینجرزاورسکیورٹی اداروں کی کاوشوں کی تعریف،تاجروں سے بھی ملاقات کی،آئی ایس پی آر،کراچی میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی۔جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 18:51

آرمی چیف کاکوراوررینجرزہیڈکوارٹرزکراچی کادورہ،امن وامان کی صورتحال ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی کورہیڈ کوارٹرز اور رینجرزہیڈ کوارٹرزکا دورہ کیا،آرمی چیف کوامن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے قیام امن پر رینجرزاور سکیورٹی اداروں کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکے مطابق پاک فوج کے سپہ سالارجنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر رینجرزکے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کامیاب آپریشنزپر رینجرز کو خواج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھی جائینگی۔ کراچی میں جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آئی۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ شہرمیں قیام امن کیلئے مزیداقدامات کرینگے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے تاجروں سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف کاکوراوررینجرزہیڈکوارٹرزکراچی کادورہ،امن وامان کی صورتحال ..

متعلقہ عنوان :