وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی صورتحال سے غافل نہیں ،صوبائی ترقی اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، سی پیک منصوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 19:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوام اور صوبے کی صورتحال سے غافل نہیں اور صوبائی ترقی اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، سی پیک منصوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے،ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی سیکیورٹی، ترقیاتی امور اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ کے عوام اور صوبے کی صورتحال سے غافل نہیں اور صوبائی ترقی اور امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، سی پیک منصوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی خوشحالی و ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔(رڈ)