پاکستان سندھ طاس معاہدے کو آزمودہ اور قابل عمل معاہدہ سمجھتا ہے، ہمیشہ اس کی پاسداری کی ،معاہدے کے تحت پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، سند ھ طاس معاہدے پر عملدرآمد دونوں ملکوںکے مفاد میں ہے، حکومت پاکستان کی معاشی ترقی کے حصول میں عالمی بنک کی معاونت کو تسلیم کرتی ہے ، ورلڈ بنک کے ساتھ معاشی تعلقات اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے خواہا ں ہیں،عالمی بنک کی نئی سی ای او کو دورہ پاکستان پر خوش آ مد ید کہاجائے گا،انڈس واٹر کمیشن کو مضبو ط کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاسندھ طاس معاہدے سے متعلق بین الوزارتی اجلاس سے خطاب اور ورلڈ بینک کے پاکستان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 19:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو ایک آزمودہ اور قابل عمل معاہدہ سمجھتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ معا ہدے کی پابندی کی ہے ،معاہدے کے تحت پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، سند ھ طاس معاہدے پر عملدرآمد دونوں ملکوںکے مفاد میں ہے، حکومت عالمی بنک کی جانب سے پاکستان کی معاشی ترقی کے حصول او رمعاشی استحکام کے حوالے سے عالمی بنک کی معاونت کو تسلیم کرتی ہے اور عالمی بنک کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے اور پر پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کا خواہا ں ہے،عالمی بنک کی نئی سی ای او کے پاکستان کے دورے کو خوش آ مد ید کہاجائے گا،انڈس واٹر کمیشن کو مضبو ط کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں ۔

وہ جمعرات کو سندھ طاس معاہدے سے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس سے خطاب اور ورلڈ بینک کے پاکستان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر محمود کھوسہ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

سند ہ طاس معاہدے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس نے سندہ طاس معاہدے کے حوالے سے عالمی بنک کے تعمیری کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ عالمی بنک مسقبل میں بھی اپنا تعمیری کردار جا ری رکھے گا۔

جمعرات کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق معاملات کے حوالے سے بین الوزارتی اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرپانی و بجلی خواجہ محمد آصف اور اٹارنی جنرل اشتراوصاف اور متعلقہ وزاتوں کے اعلی حکام بھی شریک ہوئے۔ورلڈ بینک کے پاکستان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر محمود کھوسہ نے عالمی بنک کے کردار پر بریفنگ دی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو ایک آزمودہ اور قابل عمل معاہدہ سمجھتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ معا ہدے کی پابندی کی ہے ۔معاہدے کے تحت پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا،پاکستان اور بھارت دونوں کو اس معاہدے پر عمل کرنا چاہیے۔معاہدے پر عملدرآمد دونوں کے مفاد میں ہے۔ سیکر ٹری وزارت پانی وبجلی نے انڈس واٹر کمیشن کو مضبوط کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کے بارے میںاجلاس کو آگاہ کیا۔

ورلڈ بینک کے پاکستان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر محمود کھوسہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ عالمی سندہ طاس معاہدے کے گارنٹر کے طور پر اپنے کردار کے حوالے سے آگاہ ہے۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل کی قیادت میں ٹا سک فورس انڈس واٹر کمیشن کو مضبو ط کرنے کے حوالے سے مناسب سفارشات کی تیاری کے لئے غور فکر جاری رکھے۔ قبل ازیں ورلڈ بینک کے پاکستان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر محمود کھوسہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔

انہوں نے وزیر خزانہ کو عالمی بنک کی جانب سے مختلف منصو بوں اور پروگراموں کے حوالے سے فنانسنگ کے حوالے سے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔انہوں نے وزیر خزانہ کو عالمی بنک کے نئی چیف ایگز یکٹو آفیسر ( سی ای او ) کے آ مدہ دورہ پاکستان سے آ گاہ کیا۔عالمی بنک کے سی ای او ذمہ داری سنبھا لنے کے بعد 26سے 28جنوری کو پاکستان کے دورے پر آ ئیں گی اور یہ بطور سی ای او عالمی بنک ان کا کسی بھی رکن ملک میں پہلا دورہ ہو گا۔( وخ ،خ م)