جی سی کانووکیشن:وزیراعلیٰ پنجاب نے طلباء سے اپنے زمانہ طالبعلمی کی یادیں بھی بانٹی

گورنمنٹ کالج میں ملک صاحب کی ملک شیک کنٹین سے طالبعلم ادھارجوس پیاکرتے تھے۔شہبازشریف کازمانہ طالبعلمی کی یادوں کاذکر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 18:30

جی سی کانووکیشن:وزیراعلیٰ پنجاب نے طلباء سے اپنے زمانہ طالبعلمی کی ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء) :گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکے کانووکیشن کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے زمانہ طالبعلمی کی خوبصورت یادوں کا بھی ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی کردار سازی میں گورنمنٹ کالج جیسی اہم درسگاہ اور اساتذہ کا بھی اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے اساتذہ کا نام لے کرانہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعلیٰ نے کالج میں ملک صاحب کی ملک شیک کنٹین کا بھی ذکر کیا،جہاں سے طالبعلم مہینہ کے ادھار پر جوس پیاکرتے تھے اور کئی یاد دہانیوں کے بعد اپنے واجبات جمع کرایا کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں،اس میں ان کے اساتذہ کا اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :