قوم کوگمراہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی کے سواء کچھ نہیں ملے گا، وزیراعظم محمد نواز شریف نے قوم سے جتنے خطاب کئے ہیں وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں ، پانامہ کیس میں وہ دستاویزات عدالت میں جمع کرارہے ہیں جن کا ذکر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کیا تھا اس کے برعکس عمران خان اپنی دائر کردہ پٹیشن پرایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکے ، عمران خان کو وزیراعظم محمد نوازشریف کا کامیاب دورہ ڈیووس مبارک ہو، ملکی ترقی اورخوشحالی کیلئے فیتے کٹتے رہیں گے
وزیرمملکت اطلاعات، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 19 جنوری 2017 19:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے وکیل عدالت میں تمام ثبوت پیش کرچکے ہیں،یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ محمد نواز شریف کا پانامہ دستاویزات سے کوئی تعلق نہیں ،یہ بھی ثابت ہورہاہے کہ مریم نواز وزیراعظم کے زیرکفالت نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران کی جانب سے دائر پیٹیشن اور اس میں لگائے جانیوالے الزامات کے حوالے سے عمران خان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیں اور اب وہ اس بات پر آگئے ہیں کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں غلط بیانی کی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے قوم سے جتنے خطاب کئے ہیں وہ ریکارڈ کا حصہ ہیں، ہم عدالت میں وہ دستاویزات جمع کرادی ہیں جن کا ذکر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کیا تھا، اس کے برعکس عمران خان اپنی دائر کردہ پٹیشن پرایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکے ہیں،اگر سپریم کورٹ میں یہ مقدمہ لڑا جارہاہے تووہ ہم لڑرہے ہیں۔ وزیرمملکت نے کہا کہ عدالت میں اتنے دنوں سے بحث کا نتیجہ یہ تھا کہ کس بنیاد پر جھوٹے الزامات کے ذریعے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم کو نااہل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ ہیں، محمد نواز شریف کو پاکستانی قوم نے تیسری مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا ہے اور پوری قوم محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے ، جس کو عمران خان جھوٹ بول کر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، قوم نے اس کا ثبوت2013 ء میں ووٹ دے کر دیا اور انشاء اللہ اس بات کا ثبوت2018ء کے انتخابات میں بھی ووٹ دے کر کریں گے کہ وہ نواز شریف کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد محمد نواز شریف ملک کی ترقی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں ، پچھلے ساڑھے تین سال اور آئندہ ڈیڑھ سال میں بھی فیتے کٹنے والے ہیں، عمران خان کو اس کی مبارک ہو۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو وزیراعظم محمد نواز شریف کا کامیاب دورہ ڈیووس بھی مبارک ہو، دنیاء کے ناموراداروں اورکمپنیوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف پر اعتماد کا اظہارکیاہے،وزیراعظم نے جتنا اعتماد بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کودیا ہے اس کے حوالے سے رپورٹ گذشتہ روز سے میڈیا پرچل رہی ہے، انشاء اللہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.