مقبوضہ کشمیر ، بھارتی سیکورٹی فورسز کا ذکی الرحمان لکھوی کے بھتیجے کوہلاک کرنے کا دعویٰ

جمعرات 19 جنوری 2017 19:39

سرینگر /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز نے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمان لکھوی کے بھتیجے لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو موصیب کوہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ایس پی وید کا کہنا ہے کہ لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو موصیب کوضلع بانڈی پورہ کے علاقے ہاجن میں سیکورٹی فورسز نے جھڑپ کے دوران ہلاک کیا۔اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے خصوصی معلومات پر ہاجن کے علاقے میں کھوسہ محلہ کو گھیرے میں لے لیاتھا۔

متعلقہ عنوان :