لاہور،ایل ڈی اے نے غیر قانونی تعمیر شدہ 50شادی ہالز کی فہرست وزیراعلیٰ پنجاب کو فراہم کردی

جمعرات 19 جنوری 2017 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) ایل ڈی اے نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں واقعہ غیر قانونی طورپر تعمیر کیے گئے 50شادی ہالز کی فہرست وزیراعلیٰ پنجاب کو فراہم کردی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈیاے کو شہر میں واقعہ بغیر نقشہ جات کے تعمیر ہونے والے شادی ہالوں کے مکمل کوائف فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ فراہم کی گئی فہرست میں بغیر نقشہ جات کے غیر قانونی طورپر تعمیر ہونے والے شادی ہالو ںکی تعداد50بتائی گئی ہے۔ جن کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔(قیوم زاہد)