سندھ حکومت خصوصی بچوں کو جدید معیاری تعلیم اور فنی تربیت کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،ذوالفقار بیہن

جمعرات 19 جنوری 2017 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اسپیشل ایجوکیشن ذوالفقار بیہن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ خصوصی بچوں کو جدید معیاری تعلیم اور فنی تربیت فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے تاکہ یہ بچے معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بن سکیں ۔حکومت سندھ اس سلسلے میں سول سوسائٹی اور این جی اوز کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیملی ایجویشن سروسز فائونڈیشن کی گرانقدر خدمات کے صلے میں حکومت سندھ کی جانب سے 2ملین روپے کا چیک دیتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ایف ای ایس ایف ضلعی سطح پر گونگے اور بہرے بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ فنی تربیت بھی فراہم کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل افراد نے اپنی قابلیت کی بنا پر ملک اور قوم کا نام قومے اور بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار بھن نے کہا کہ اس ناثر کو تبدیل کرنا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے پر بوجھ ہیں جس کے لئے خصوصی بچوں اور ان کے والدین کی رہنمائی کی ضرورت ہے جس کے لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر ان افراد کو اپنے قدم پر کھڑے ہونے اور با عزت زندگی گذارنے کے مواقع فراہم کریں ۔ انہوں نے بتا یا کہ حکومت سندھ کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں متعدد منصوبے کامیابی سے چل رہے ہیں۔

اس سے قبل Danical Marc Lantheirآپریشن ڈائریکٹر ، ایف ای ایس ایف نے بتایا کہ ان اکا ادارے نے کراچی، حیدر آباد، سکھر ، ٹنڈو الہیار ، بے نظیر آباد اور رشید آباد میں تعلیمی ادادے قائم کئے ہیں جن میں تقریباً 1200بچے زیر تعلیم ہیں جن کو بلا معاوضہ کتابیں، یونیفارم، فنی تربیت اور کھانے کے لئے صحت مند غذا کے کے علاوہ اسکول آنے جانے کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے سے فارغ ہونے والے بچوں کو روزگار کی فراہمی میں بھی معاونت فراہم کہ جاتی ہے۔ اس موقع پر ایم این اے شاہدہ رحمانی ، سیکریٹری اسپیشل ایجوکیشن اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :