صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کی کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو راج ولی اور دیگر 3 ملازمین کی پینشن اور بقایا جات کی فوری ادائیگی کی ہدایت

جمعرات 19 جنوری 2017 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوہدایت کی کہ وہ راج ولی اور دیگر 3 ملازمین کی پینشن اور بقایا جات کی فوری ادائیگی کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازم راج ولی نے دو سال سے پینشن کے واجبات کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کو شکایت درج کرائی تھی۔صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے عملدرآمد کرتے ہوئے فوری طور پر پینشن کی رقم کی تمام واجبات کے ساتھ ادائیگی کر دی۔

متعلقہ عنوان :