ڈیرہ اسماعیل خان ، سوئی گیس کی ترقیاتی منصوبوں کا کام عوام کے لئے درد سر بن گیا

جمعرات 19 جنوری 2017 19:17

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں سوئی گیس کی ترقیاتی منصوبوں کا کام عوام کے لئے درد سر بن گیا ۔جعلی افتتاح کے بعد پائپ کئی ماہ سے سڑکوں کی زنیت بنے ہوئے ہیں ۔بے روز گاری کے شدید بحران میں جہاں مزدروں کا مزدوری نہیں ملتی ۔مزدور نہ ملنے کا بہانہ مضحکہ خیز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سہیل اعظمی نے ایک بیان میں انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اللہ کرکے جے یو آئی کی جانب سے چار سال کے بعد ڈیرہ کے لاکھوں گیس سے محروم لوگوں کیلئے گیس کی ترقیاتی کاکام کا آغاز کیا گیا ۔

لیکن اسے بھی شوبدہ بازی اور سیاست کی نظر کرکے عوام کے صبر کا امتحان لیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈیال روڈ پر جو حالت غیر بنی ہوئی ہے وہاں کا روڈ تعمیر کرنے والا ٹھیکیدار گیس پائپ لائن کی کھدائی کے باعث کام کو روکے ہوئے ہے کیونکہ اگر اس نے روڈ تعمیر کردی تو دو چار دن میں دوبارہ اگرگیس پائپ کا کام شروع ہوا تو سڑک کو توڑنا پڑے گا جس سے کروڑوں کے خزانے کو نقصان ہوا اور سڑک بھی دوبارہ ٹوٹ جائے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ مریالی اور ملتان روڈ پر دو ماہ قبل افتتاح کیا گیا ۔لیکن پائپ لائن سڑکوں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس کے باعث لوگوں کو آمد ورفت میں مشکلات کے علاوہ حادثات کا بھی سامنا ہے لیکن جے یو آئی کے اکابرین کا یہ بہانہ کے مزدور نہیں ملتے حیران کن ہے ۔سہیل اعظمی نے کہا کہ مذکورہ دو مقامات کے علاوہ دیگر مقامات پر فوری طور پر کھدائی کا کام کرکے گیس پائپ لائن دفن کئے جائیں ترقیاتی کام کو غیر ضروری طور پر 2018کے الیکشن کی مہم کا حصہ نہ بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :