خیبرپختونخوا حکومت نے انٹرنیٹ براڈ بینڈ پر ٹیکس ختم کردیا

جمعرات 19 جنوری 2017 19:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) خیبرپختونخوا حکومت نے انٹرنیٹ براڈ بینڈ پر ٹیکس ختم کردیا ہے انٹرنیٹ پر لاگوں صوبائی ٹیکس کے خاتمے کے لئے سمری وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ارسال کردی تھی جن کی منظوری کے بعد انٹرنیٹ پر 19.5 فیصد صوبائی ٹیکس ختم ہوجائیگا، اس سلسلے میں چند دن قبل ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد کیاگیا تھا جس میں آئی ٹی بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ، اجلاس میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا اور چیئرمین آئی ٹی بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے سفارشات تیار کرکے وزیر اعلی سے منظوری کے لئے بھیجوائی گئی تھی ، وزیر اعلی کی منظوری کے بعد خیبر پختونخوا میں اانٹرنیٹ براڈ بینڈ پر 19.5 فیصد صوبائی ٹیکس ختم کردیا ہے اس فیصلے سے لاکھوں موبائل صارفین اور انٹرنیٹ صارفین مستفید ہونگے اور آئی ٹی کو صوبے میں فروع ملے گا۔

(جاری ہے)

تاہم اس کا باقاعدہ اعلامیہ آج جاری کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :