وفاقی حکومت نے پیسکو کے صارفین سے بجلی کے بلوں پرنیلم جہلم سرچارج مزید ایک سال تک وصول کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 جنوری 2017 19:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے پیسکو کے صارفین سے بجلی کے بلوں پرنیلم جہلم سرچارج مزید ایک سال تک وصول کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیلم جہلم پن بجلی کے تعمیر کے لئے پیسکو سمیت بجلی صارفین پر دس پیسے فی یونٹ عائد سرچارج اکتیس دسمبر 2016کو غیر موثر ہو چکی ہے نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کے لئے واپڈا کو فنڈ کی قلت کا سامنا ہے ہے جس کے باعث تمام بجلی صارفین پرنیلم جہلم سرچارج دسمبر 2017تک نافذررکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔

نیلم جہلم سرچارج سے واپڈاکو اب تک چھ سے آٹھ ارب روپے وصول ہوچکے ہیں ۔ نیلم جہلم پن بجلی گھر منصوبے کی لاگت 450ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکی ہے اور یہ منصوبہ 2017تک پایہ تکمیل تک پہنچے گا صارفین سے مزیدایک سال کے لئے وصولی کے لئے سمری وزارت پانی وبجلی سے ای سی سی کو ارسال کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :