بلاول بھٹو کی لاہور سے فیصل آباد جلسہ میں شرکت کیلئے براستہ جی ٹی روڈ روا نگی، شیخوپورہ میں مختلف مقامات پر شاندار استقبال

وزیراعظم کو شدت پسندی بارے اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی ،شریف خاندان پانامہ لیکس میں پھنس چکا، جتنا مرضی شور مچا لیں اس سے نکل نہیں سکتے ، چیئرمین پیپلزپارٹی

جمعرات 19 جنوری 2017 19:05

بلاول بھٹو کی لاہور سے فیصل آباد جلسہ میں شرکت کیلئے براستہ جی ٹی روڈ ..
شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی لاہور سے فیصل آباد جلسہ میں شرکت کیلئے براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوا ،جبکہ شیخوپورہ آمد پر مختلف مقامات پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ،پارٹی رہنمائو ں نے اپنے قائد کی محبت میں بائی پاس سمیت بتی چوک کو دلہن کی طر ح سجایا گیا ، اس موقع پر استقبالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کو شدت پسندی بارے اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی ،شریف خاندان پانامہ لیکس میں پھنس چکا ہے جتنا مرضی شور مچا لیں اس سے نکل نہیں سکتے، شریف فیملی کی کشتی میں پانامہ لیکس کا سوراخ ہوچکا ہے۔