وزراء نے سینیٹ میں نہیں آنا تواسے تالا لگا دیتے ہیں، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی حکومت کو وارننگ ، برہم ہوکر اجلاس کی کارروائی معطل کردی

غیر معمولی صورت حال نیب بارے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر جواب دینے کی بجائے وزیر مملکت داخلہ کے اٹھ کر ہائوس سے باہر چلے جانے پرپید اہوئی

جمعرات 19 جنوری 2017 18:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزراء نے سینٹ میں نہیں آنا تواسے تالا لگا دیتے ہیں ۔ جمعرات کو یہ انتہائی سخت ریمارکس انہوں نے اجلاس کی کاروائی کے دوران دئیے اور احتجاجاً اجلاس کی کارروائی معطل کر دی، یہ غیر معمولی صورت حال اس وقت پید ا ہوئی جب اسلام آباد کی سرائے عام کو نیب کو کرائے پر دینے کے خلاف توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر حکومتی موقف وزیر مملکت برائے داخلہ امور بلیغ الرحمان نے پیش کرنا تھا۔

لیکن وہ اس دوران ہائوس سے اٹھ کر باہر چلے گئے تھے۔ سینٹر طاہر مشہدی نے سیکٹر جی سیون اسلام آباد میں واقع سرائے عام جسے سی ڈی اے نے نیب کو کرائے پر دے دیا ہے جبکہ اس سرائے کا مقصد صرف کم آمدنی والے افراد کو سستے نرخ پر رہائش کی سہولت فراہم کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جو شہر میں مختصر قیام کے لئے دورہ کرتے ہیں۔ اور ہوٹلوں میں رہائش نہیں رہ سکتے سے متعلق توجہ مبذول کرانے کا نوٹس پیش کیا تھا۔

بلیغ الرحمان ہائوس میں نہ تھے جس پر چئیرمین سینٹ نے کہاکہ وقفہ سوالات کے بعد انہوں نے پانچ منٹ بھی ہائوس میں بیٹھنا گوارہ نہ کیا اور اٹھ کر چلے گئے ۔رضا ربانی نے اس موقع پر سخت ریمارکس دئیے کہ حکومت کا یہی طرز عمل ہے تو،،لاک اپ دی ہائوس ،،( ایوان کو تالا لگا دیتے ہیں ) انہوںنے احتجاجا ساڑھے چار بجے شام اجلاس کی کاروائی دس منٹ کے لئے روک دی اور حکومت کو واضح پیغام دے دیا کہ وہ سینٹ کی کاروائی کے حوالے سے احتیاط سے کام لے۔ 4:40 منٹ پر دوبارہ کاروائی شروع ہوئی تو بلیغ الرحمان نے کہا کہ وہ صورت حال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور تاخیر پر معذرت کرتے ہیں…( اع)

متعلقہ عنوان :