پاکستان ملٹری اکائونٹس کے زیراہتمام سپورٹس گالا2017 کاانعقاد

جمعرات 19 جنوری 2017 18:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان ملٹری اکائونٹس کے زیراہتمام سپورٹس گالا2017 کاانعقادکیاگیاجس میں پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان،راولپنڈی،کراچی، لاہور،ایبٹ آباد، پشاور،کوئٹہ اورواہ کینٹ کمانڈکے جوانوںنے بیڈمنٹن،والی بال اورٹیبل ٹینس سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولرآف اکائونٹس محمدطارق خان نے کہاکہ جسمانی اورذہنی نشونما کیلئے کھیل ناگزیرہیں بلکہ ہمیں کھیل اورورزش کوروزمرزہ زندگی کاحصہ بناناچاہئے۔

اس موقع پرخیبرپختونخواکے اکائونٹنٹ جنرل شریف اللہ خان وزیرمہمان خصوصی تھے ۔مہمان خصوصی شریف اللہ خان وزیرنے سپورٹس گالامیںجوانوںصلاحیتوںکوسراہااورسپورٹس ایونٹ کے انعقادپرمبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :