پیر محل، بااثر چوہدریوںنے غریب محنت کش کا راستہ بند کردیا

شارع عام کو ملکیت قرار دے کر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ، محنت کش کی اعلیٰ حکام سے اپیل

جمعرات 19 جنوری 2017 18:40

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) بااثر چوہدریوںنے غریب محنت کش کا راستہ بند کردیا شارع عام کو ملکیت قرار دے کر قبضہ کرنے والے بااثر افراد کے خلاف کاروائی کی جائے محنت کش کی اعلیٰ حکام سے اپیل تفصیل کے مطابق چک نمبر762گ ب کے رہائشی حیدرعلی شاہ ولد نورسلطان محنت کش نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دی گئی تحریری درخواست میں اپیل کی کہ میرے مکان کے ملحقہ راستہ رقبہ چار مرلے پر بااثر شخص حق نواز ولد ہمایوں نے ذاتی جاگیر سمجھ کر شارع عام کو اپنے رقبہ میں زبردستی شامل کرکے عام گذر گاہ کو بند کردیا جس وجہ سے محنت کش سمیت اس راستہ سے آنے جانے والے مکینوں طلبہ طالبات کو سخت پریشانی کا سامنا ہے بااثر زمیند ار اس راستہ سے گذرنے والوں کو قتل کی دھمکیاں دیتا ہے محکمہ مال کے عملہ کو تحریری درخواست کے باوجود زمیند ار کے بااثر ہونے کی وجہ سے کوئی کاروائی نہ ہوئی جس پر بااثر زمیندا رکی کاروائیاں مزید بڑھ گئی محنت کش حیدرعلی شاہ ولد نورسلطان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اے سی پیرمحل سے پرزور اپیل کی کہ شارع عام کو واگذارکروایاجائے اور بااثر افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :