موٹروے پولیس اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال راولپنڈی کی زیر نگرانی فری نظر چیک اپ کیمپ کا انعقاد

نظرکا فری معائنہ کیمپ کا مقصد ڈرائیوروں کی نظر چیک کرنا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے، ڈی آئی جی موٹروے محمد امتیاز شاہ

جمعرات 19 جنوری 2017 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے زیر نگرانی موٹروے ٹول پلازہ پر آنکھوں کے فری چیک اپ کا کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ کا مقصد موٹروے پر سفر کرنیوالے پبلک وہیکل ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کی نظر کا معائنہ کرنا تھا۔ اس کیمپ میں سینکڑوں ڈرائیوروں کی نظر کا فری معائنہ کیا گیا۔

جن ڈرائیوروں کی نظر کمزور تھی ان کو موقع پر فری آئی ڈراپس، دوائیاں اور عینکیں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے محمد امتیاز شاہ نے کہا کہ نظرکا فری معائنہ کیمپ کا مقصد ڈرائیوروں کی نظر چیک کرنا تھا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس کا اولین مقصد حادثات میں کمی اور روڈ سیفٹی کے شعور کو اجاگر کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس مسقبل میں بھی انکھوں کے فری چیک اپ کے لئے کیمپ کا انعقاد کرے گی ۔ اس موقع پر ڈرائیوروں نے موٹروے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی موٹروے محمد امیتاز شاہ نے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور ان کو موٹروے پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :