پشاور، پیمراکی ڈی آئی خان اور بٹگرام میں دو غیرقانونی کیبل نیٹورکس کیخلاف کارروائی

جمعرات 19 جنوری 2017 18:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے ڈی آئی خان اوربٹگرام میںدوغیرقانونی ڈیرہ کیبل نیٹ ورک اورTZکیبل نیٹ ورک کیخلاف کاروائی کی اس موقع پرپولیس بھی انکے ہمراہ تھی۔پیمرا ٹیم کے اسسٹنٹ جنرل منیجرحمایت شاہ کی قیادت میں65ریسورز،62ماڈیولیٹرز،3عددڈش انٹیاز،5عددLNBs ، ایک ٹرانسمیٹر اور2عددبوسٹرزکوضبط کیاگیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک اخباری بیان میںریجنل جنرل منیجرپیمراخیبرپختونخواراحت علی نے کہاہے کہ اس قسم کے غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس چلاناپمراقوانین کی خلاف ورزی ہے اورانکے تدارکیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکیاجائیگا۔انہوںنے کہاک اس سے قبل بھی صوبہ بھر میںغیرقانونی کیبل آپریٹرزکیخلاف اس قسم کی کاروائیاںکی گئیںہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ انڈین ڈائریکٹ ٹو ہوم(ڈی ٹی ایچ)کاروبار کرنے والے اورکیبل پرنشرکرنیوالوںکیخلاف بھی چھاپے مارے جارہے ہیںاوراس ضمن میںمتعددڈی ٹی ایچ ریسیورزضبط کئے جاچکے ہیں جبکہ ڈی ٹی ایچ میںملوث افرادکوتین سال قیدسمیت جرمانہ بھی کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :