رکن اسمبلی ڈاکٹرعبادللہ پارلیمانی سیکرٹری برائے وزرارت منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات واقتصادی راہدای رمقرر

جمعرات 19 جنوری 2017 18:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ڈاکٹرعباد اللہ خان رکن قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارت منصوبہ بندی،ترقی ،اصلاحات اوراقتصادی راہداری مقرر کر دیاجس کا باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا اسکے ساتھ ساتھ انہیں پاک سیکرٹریٹ کے بلاک پی میں دفتر بھی الاٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

یادرہے اقتصادی راہداری اورپبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام سمیت کئی بڑے منصوبے وزارت برائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات کے زیرانتظام جاری ہیں تاہم نوتعینات پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرعباداللہ نہ صرف اقتصادی راہداری سمیت مذکورہ وزارت کے تمام منصوبوںکے متعلق گاہے بگاہے جواب دیںگے بلکہ قومی اسمبلی میںوزارت برائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات کی نمائندگی بھی کرینگے۔ وزیراعظم پاکستان نے قومی حلقہ31سے منتخب ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ کوپارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت منصوبہ بندی،ترقی، اصلاحات اوراقتصادی راہداری مقرر کر دیااوراس ضمن میںوزارت منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات کے ڈپٹی سیکرٹری نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :