توقع ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کے ساتھ مثبت پالیسیاں اپنائیں گے

وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 18:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے جو قربانیاں دی ہیں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کے ساتھ مثبت پالیسیاں اپنائیں گے جبکہ دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے پاکستان نے جو قربانیاں دی ہیں، ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ نو منتخب امریکی صدر کے دور حکومت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر اور دوستانہ ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور کسی بھی ہمسایہ ملک سے تصادم نہیں چاہتا۔