امریکی صدرکاحکم:غداری کی مرتکب خاتون رہا،ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئےخط نہ لکھاجاسکا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جنوری 2017 17:36

امریکی صدرکاحکم:غداری کی مرتکب خاتون رہا،ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کیلئےخط ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری2017ء): امریکی صدراومابا نے صدارتی مدت ختم ہونے پرغداری کے مرتکب قیدیوں کی رہائی کا بھی حکم دے دیا،جبکہ ہمارے بے حس حکمرانوں نے ڈاکٹرعافی صدیقی کی رہائی کیلئے امریکی صدر کوخط لکجھنا بھی گوارانہ سمجھا،اس کے برعکس امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق حکومت کوخط لکھنے کی دہائیاں دیتے رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر اوباما نے صدارتی مدت ختم ہونے پر 40قیدیوں کی سزامعاف جبکہ 209کی سزاکی مدت میں کمی کردی۔

جن میں امریکی حساس معلومات وکی لیکس کودینے والی خاتون چیلسی بھی شامل ہیں۔ چیلسی نے اگست 2013ء میں 7لاکھ حساس معلومات وکی لیکس کودینے کااعتراف بھی کیاتھا۔ لیکن امریکی صدرنے غداری کی مرتکب خاتون کی 35سال کی قید ختم کرنے کا حکم صادرکردیا۔ جس کے بعد چیلسی رواں سال مئی میں رہا ہو جائیں گی ۔۔۔ ویڈیوبھی دیکھیں