پاکستان کی دنیا میں قیام امن کیلئے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے،وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ

جمعرات 19 جنوری 2017 18:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے جو قربانیاں دی ہیں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ توقع ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پوری دنیا کے ساتھ مثبت پالیسیاں اپنائیں گے جبکہ دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے پاکستان نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ نومنتخب امریکی صدر کے دور حکومت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتراور دوستانہ ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے اور کسی بھی ہمسایہ ملک سے تصادم نہیں چاہتا۔