نیب کو سرائے کرائے پر دینے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر کی عدم موجودگی پر چیئرمین سینٹ کا ناراضگی کا اظہار

جمعرات 19 جنوری 2017 18:15

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آباد میں سی ڈی اے کی طرف سے سرائے، نیب کو کرائے پر دینے سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر کے موجود نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے توجہ مبذول نوٹس پر اپنا نکتہ نظر پیش کرنا شروع کیا تو چیئرمین نے کہا کہ متعلقہ وزیر اس کا جواب دینے کے لئے موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اجلاس 10 منٹ کے لئے ملتوی کردیا۔

متعلقہ عنوان :