قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء کے دو گروپوں میں تصادم پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی‘ اب صلح ہو چکی ہے‘ وزیر مملکت بلیغ الرحمان

جمعرات 19 جنوری 2017 18:15

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء کے دو گروپوں میں تصادم کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی‘ اب صلح ہو چکی ہے‘ معاملہ انضباطی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ طلباء کے دو گروپوں میں تصادم کی وجہ سے یونیورسٹی میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوئی جو اب ٹھیک ہوگئی ہے لیکن پولیس نے اس معاملے پر ایف آئی آر درج کی اس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے بھی مداخلت کی۔ انضباطی کمیٹی اس سلسلے میں کارروائی کر رہی ہے۔ امید ہے کہ آئندہ اس طرح کی صورتحال پیش نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :