بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سینٹ میں پیش کردی گئی

جمعرات 19 جنوری 2017 18:10

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن (ترمیمی) بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے فیڈرل ایجوکیشن و پروفیشنل ٹریننگ کی رپورٹ سینٹ میں پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر راحیلہ مگسی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔