جسمانی سزا ممانعت بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ سینٹ میں پیش کردی گئی

جمعرات 19 جنوری 2017 18:10

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سینٹ میں جسمانی سزا ممانعت بل 2016ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔