پنجاب بھر کے کل 733ٹرامہ متاثرین میں 71.76فیصد ٹریفک حادثات کے متاثرین شامل

ان حادثات میں68.08فیصد متاثرین معاشرے کے نوجوان واحد کفیل ہیں

جمعرات 19 جنوری 2017 17:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے 733ٹرامہ متاثرین بشمول 584مرد اور 149خواتین کو ریسکیو کیا گیا جن میں 71.76فیصد ٹریفک حادثات کے متاثرین بھی شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق87.07فیصد متاثرین موٹر بائیک استعمال کررہے تھے ، 2.47فیصد کاریں، 2.47فیصد رکشہ، 5.51فیصد پیدل چلنے والے، 0.76فیصد ویگنیں،0.00فیصد بسیں، 0.57ٹرک اور 1.14دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، 91.95فیصد متاثرین ٹریفک حادثات کے موقع پر ہوش میں پائے گئے،5.73فیصد افراد نیم بے ہوش، 2.05فیصد متاثرین مکمل بے ہوش، جبکہ 0.27فیصد افراد کی اموات واقع ہوگئی۔ اسی طرح32.33فیصد متاثرین رگڑ کی وجہ سے زخمی ہوئے،20.33فیصد افراد شدید زخمی، 5.32فیصد افراد کو شدید چوٹیں،12.01فیصد سنگل فریکچر، اور دیگر متاثرین جوڑوں، متعدد زخموں، ریڑھ کی ہڈی، سر، چھاتی اور دیگر اقسام کی انجریز کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

متاثرین کے پیشہ کے حساب سے، 15.83فیصد طالبعلم، 29.47فیصد متاثرین مزدور،13.37فیصد گھریلو خواتین،14.19فیصد نجی ملازمین، 2.18فیصد سرکاری ملازمین، اور دیگر کاروباری حضرات شامل ہیں۔ اسی طرح متاثرین کی تعلیم کے حوالے سے دیکھا جائے تو 36.29فیصد غیر تعلیم یافتہ26.74فیصد پرائمری کلاس، 23.47فیصد متاثرین نے میٹرک، 8.46فیصد نے سیکنڈری ایجوکیشن ،3.82فیصد گریجویٹ اور 1.23فیصد متاثرین کی تعلیم ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

ٹرامہ رجسٹری فارم کے اعداد و شمار کے مطابق، 68.08فیصد متاثرین کی ماہانہ آمدنی15 ہزار سے کم،29.20فیصد 15 ہزار سی30 ہزار کے درمیان، 2.59افراد 31ہزار سے 70ہزار تک کماتے تھے۔کل733ٹرامہ متاثرین کی رائے کے مطابق64.40فیصد ایمرجنسی متاثرین نے ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہترین جبکہ35.60فیصد افراد نے اچھا قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :