بلدیہ غربی کے تمام شعبہ جات اپنی کاکردگی کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں،میونسپل کمشنر بلدیہ غربی

جمعرات 19 جنوری 2017 17:58

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء)میونسپل کمشنر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کے تمام شعبہ جات اپنی کاکردگی کو بہتر بنانے کیلئے موثر اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی زون میں مختلف شعبہ جات کا معائینہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے متعلقہ افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دفتری اوقات کار کی پابندی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے تمام شعبہ جات جامع منصوبہ بندی سے لائحہ عمل تشکیل دیں خصوصا صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے کچرہ کنڈیوں کی صفائی اور کچرے کی بروقت منتقلی کیلئے تمام تر ہلکی و بھاری مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے جبکہ ریوینو اہداف کے حصول کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے اور ایسے تمام ملازمین جوکہ عوامی مسائل اور ان کے حل کے عمل میں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب پائے جائیں ان کے خلاف سخت دفتری کاروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو بھی یقینی بنانے ہدایت کی موقع پر موجود تمام افسران نے میونسپل کمشنر کو یقین دلایا کہ ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ۔