سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صدف ایلیٹ ٹاور میں این او سی کے بغیر تشہیری مہم اورخریدوفروخت کوغیرقانونی قراردے دیا

جمعرات 19 جنوری 2017 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ناظم آباد میں واقع پروجیکٹ "صدف ایلیٹ ٹاور" میں این او سی کے بغیر تشہیری مہم اورخریدوفروخت کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے عوام الناس کو سرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاہے جبکہ ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے نور محمد لغاری کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکی مختلف غیرقانونی تعمیرات کومنہدم کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آبا د میں پلاٹ نمبر 4-C/1،بلاک Cناظم آباد نمبر 4پرواقع پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ" صدف ایلیٹ ٹاور"،میں ایس بی سی اے سے این او سی برائے تشہیروفروخت حاصل کئے بغیربلڈرزکی جانب سے ہرقسم کی تشہیری مہم ،خریدوفروخت اوربکنگ وغیرہ کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے متعلقہ بلڈرز میسرز ایم کامل بلڈرزکو 7یوم کے اندرجواب طلبی نوٹس جاری کردیاگیاہے جس پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ایس بی سی اے ،پروجیکٹ کے بکنگ وسائیٹ دفاترکی سربمہری اور قانونی چارہ جوئی کااختیار رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام الناس کومتنبہ کیاہے کہ مزکورہ پروجیکٹ میں کسی بھی قسم کی لین دین یاسرمایہ کاری نہ کی جائے بصورت دیگر اپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دار ہوں گے ۔علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبر B-351،بلاک 6،اسکیم 24پر پارٹیشن دیواروں،آرسی سی چھت وکالمز،پلاٹ نمبر A-273بلاک 3،پر گرائونڈتادوسری منزل کی لازمی کھلی جگہ پر پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر A-91،بلاک 13-Cپردوسری منزل کی شیٹرنگ ،پی آئی بی کالونی میں پلاٹ نمبر 41-PIB،پلاٹ نمبر 42-PIBپر غیرقانونی دکانوں کی آرسی سی پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر1889-PIBپرگرائونڈتاپہلی منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر 44.M،بلاک 2پی ای سی ایچ ایس ،کے گرائونڈتادوسری منزل کی لازمی کھلی جگہ پر پارٹیشن دیواروں،کالمزاور شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔

مزکورہ بالاانہدامی کارروائی متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :