کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ نے عوام کو پریشان اور ذہنی مریض بنا دیا ہے ، نیشنل پارٹی

گیس پریش میں کمی کا مسئلہ بحال نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کیا جائے گا جس کے ذمہ دار انتظامیہ اور گیس کے اعلیٰ حکام ہونگے ، پارٹی بیان

جمعرات 19 جنوری 2017 17:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے بیان میں شدید سردی میں کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور لو ڈ شیڈنگ کیو جہ سے عوام سردی میں ٹھٹھر ٹھٹھرکر زندگی گزارنے میں مجبور ہیں اور عوام سردی کی وجہ سے عوام ہڈیوں کی کمزروی سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ، جوکہ گیس انتظامیہ کی نا اہلی اور لاتعلقی کی واضح دلیل ہے ۔

جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی عالم خان ، کلی شابو کلی اسماعیل ، پائند خان ، کرسچن ٹاون ، سبزل رود ، ہدہ ، دبیہ امیندار روڈ ، برما ہوتل ، کلی نیک محمد، کیچی بیک سمیت کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوںمیں گیس پریشن میں کمی اور لوڈ شیڈنگ نے بزرگ ، بچوں خواتین کو جسمانی ار ذہنی پریشانی کا شکار کر دیا ہے گیس کے انتظار میں معصوم بچے بھوک افلاس برداشت کرنے سے قاصر ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اور بیکری کے اشیاء نے صحت کو مزید ابتر کردی ہے بیان میں کہا گیا کہ گیس پریشر میں کمی صرف اور صرف گیس انتظامیہ کی خود کردہ ہے اور گیس اہلکاروں کو مختلف علاقوںمیں دیکھا گیا کہ وہ شہر میںکمی کرتے رہتے ہیں جوکہ عوامی حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔ اس لئے نیشنل پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ گیس پریشر کو فوری بحال کیا جائے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔