وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار( کل) فیڈریشن ہاؤس کراچی کا دورہ کریں گے

جمعرات 19 جنوری 2017 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کل (جمعہ )کراچی پہنچیں گے ۔وہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر زبیر طفیل ،دیگر عہدیداران اور مینجنگ کمیٹی کے ارکان کی خصوصی دعوت پر فیڈریشن ہاؤس پہنچیں گے جہاں وہ ایف پی سی سی آئی کے ممبران سے ملکی معاشی صورت حال ،تجارت ،سرمایہ کاری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اسحاق ڈار سابق گورنر سندھ جسٹس (ر)سعیدالزماں صدیقی کی وفات پر ان کے صاحبزادے افنان صدیقی سے تعزیت بھی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :