محکمہ تعلیم لڑ کیو ں کی تعلیم کے فرو غ کے لئے کو شا ں ہے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

جمعرات 19 جنوری 2017 17:49

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ اسکولز میں طلبہ خصوصاًً لڑ کیو ں کی تعدا د میں اضا فے کے لئے ہر ممکن اقدا ما ت کر رہا ہے اور ہر ممکن کو شش ہے کہ طالبا ت اور ان کے والدین کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کو تر جیحی بنیا دو ں پر حل کیا جا ئے ۔

یہ با ت انہو ں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحا فیو ں سے کر تے ہو ئے کہی ۔انہو ں نے کہا کہ چند مخصو ص علا قو ں میں بچیو ں کو اسکو لز بھیجنے میں والدین کو چند مسائل کا سامنا ہے اور ان کو حل کر نے کے لئے پہلے مر حلے میں گرلز اسکو لز میں با ئو نڈری وال اور واش رو مز کی تعمیر تر جیحی بنیا دو ں پر کی جا رہی ہے ۔انہو ں نے یقین دلا یا کہ طالب علمو ں کی تعدا د میں اضافے کے لئے وافر فنڈ ز استعما ل کئے جا رہے ہیں اور خصو صاًً اسکو لز میں بچیوں کی تعدا د میں اضا فے کے لئے خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبا ئی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ بند اسکو لز کھو لنے کے لئے کئی اقدا ما ت کئے گئے ہیں اور یہ با ت با عث خو شی ہے کہ محکمہ تعلیم کے اقدا ما ت کی وجہ سے ضلع خیر پو ر ،جیک آ با د اور دیگر اضلا ع میں بند اسکو لز کھل گئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی خواتین کو با اختیا ر بنا نے پر یقین رکھتی ہے اور بچیو ں کی تعلیم ہما ر ے ایجنڈے میں پہلی تر جیحی ہے ۔

متعلقہ عنوان :