سی ڈی اے نے نیب کو عارضی طور پر اسلام آباد میں عام سرائے کی عمارت کے استعمال کا لائسنس دیا ہے

جمعرات 19 جنوری 2017 17:49

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جی سیون اسلام آباد میں سرائی2003ء سے بند پڑی تھی‘ سی ڈی اے نے نیب کو عارضی طور پر عمارت کے استعمال کا لائسنس دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سید طاہر حسین مشہدی کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد جی سیون میں سرائے عام 2003ء سے بند ہے اور 2005ء سے اس کا استعمال نہیں ہو رہا تھا۔

2003ء میں اس وقت کی حکومت نے اس غلط استعمال اور مرمت نہ کر سکنے کی وجہ سے بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمارت ایک عشرے سے زائد بند رہنے کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہوگئی۔ نیب نے اس عمارت کے حصول کی درخواست کی۔ سی ڈی اے نے ایک عارضی لائسنس نیب کے استعمال کے لئے دیا ہے۔ سی ڈی اے کو کسی بھی وقت یہ لائسنس منسوخ کرنے کا اختیار ہے۔

متعلقہ عنوان :