چیئرمین سینٹ کا ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر اظہار ناراضگی

جمعرات 19 جنوری 2017 17:49

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ فون کی گھنٹی بجی تو وہ اسے ضبط کرلیں گے۔

(جاری ہے)

سینیٹر طاہر حسین مشہدی توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کر رہے تھے کہ اچانک ان کے موبائل فون کی گھنٹی بجنی شروع ہوگئی۔ چیئرمین نے ناراضگی کا اظہار کیا تو سید طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ میں نے تو فون بند کیا تھا، معلوم نہیں یہ بند کیوں نہیں ہوا تاہم چیئرمین نے کہا کہ آئندہ اس سلسلے میں محتاط رہیں۔

متعلقہ عنوان :