پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، حکومت کے خلاف دھرنا نہیں دے گی‘ سینیٹر سعید الحسن مندوخیل

جمعرات 19 جنوری 2017 17:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے، حکومت کے خلاف دھرنا نہیں دے گی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ملک میں فعال ہونا ضروری ہے، چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت اور اثرورسوخ رکھنے والی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو عوامی رابطہ مہم میں خوش آمدید کہیں گے ان کے لئے نیک خواہشات بھی ہیں دیکھنا یہ ہے کہ وہ پارٹی کو دوبارہ کس حد تک فعال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی رابطہ مہم کے دوران حکومت کے لئے مسئلہ نہیں بنائے گی اور نہ ہی حکومت کے خلاف دھرنا دے گی۔ سینیٹر سعید مندوخیل نے کہا کہ سیاست میں ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔ بلاول کو بڑوں کی عزت کرنی چاہیے کسی کے خلاف ایسی زبان استعمال نہ کریں جس سے اس کو دکھ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کسی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال نہیں کیے ہیں۔ سیاست میں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :