بلاول بھٹو کا حکومت مخالف احتجاجی تحر یک جاری رکھنے کا اعلان‘لاہور سے فیصل آباد ریلی کا جگہ جگہ شاندار استقبال

احتجاجی تحر یک کا قافلہ حکمر انوں کے اقتدار کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گا ‘ شریف برادران نے پنجاب کو یر غمال بنا رکھاعوام کو 2017میں ہی ان سے چھٹکار ہ دلائیں گے ‘پنجاب کے عوام کو جاگنا ہو گا کیونکہ شر یف برادارن نے اپنی کر پشن سے پنجاب کی پگ کو داغ لگا دیا ہے ‘ موجودہ کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا ‘(ن) لیگ کی حکومت غر یب اور کسان دشمن ہے یہ غر بت نہیں غیر یب مکائو ایجنڈے پر کام کر رہی ہے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں بلاول بھٹو ، اعتزاز احسن ، پرویز اشرف ، قمرزمان کا ئرہ اور دیگر کے ریلی سے مختلف مقامات پر خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 17:45

بلاول بھٹو کا حکومت مخالف احتجاجی تحر یک جاری رکھنے کا اعلان‘لاہور ..
لاہور/شیخوپورہ ’مانوالہ /شاہ کوٹ /فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مخالف احتجاجی تحر یک کا قافلہ حکمر انوں کے اقتدار کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گا ‘ شریف برادران نے پنجاب کو یر غمال بنا رکھاعوام کو 2017میں ہی ان سے چھٹکار ہ دلائیں گے ‘پنجاب کے عوام کو جاگنا ہو گا کیونکہ شر یف برادارن نے اپنی کر پشن سے پنجاب کی پگ کو داغ لگا دیا ہے ‘ہم اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں، جبکہ موجودہ کرپٹ سسٹم سے نکلنے کے لیے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا ‘(ن) لیگ کی حکومت غر یب اور کسان دشمن ہے یہ غر بت نہیں غیر یب مکائو ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ۔

وہ جمعرات کے روز لاہور سے فیصل آباد تک جانیوالی ریلی کے موقعہ پر مختلف مقامات سے خطاب کر رہے تھے جبکہ بلاول بھٹو سمیت ریلی کے شر کاء کا جگہ جگہ شاندا ر استقبال کیا گیا اور کارکنان بلاول بھٹو کی ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بھی لگاتے رہے جبکہ اس موقعہ مر کزی قائدین چوہدری اعتزازاحسن ‘نیئر حسین بخاری ‘راجہ پر ویز اشرف ‘قمر الزمان کائرہ ‘ندیم افضل چن ‘نوید احمد چوہدری ‘مصطفی نواز کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنجاب کا بیڑہ غرق کر دیاہے، دوہزار اٹھارہ نہیں بلکہ اسی سال شریفوں سے قوم کو چھٹکا را دلائیں گے‘ پیپلزپارٹی اپنے چارمطالبات پر قائم ہیں اور پورے کرائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں، جبکہ موجودہ کرپٹ سسٹم سے نکلنے کے لیے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ جو کالعدم تنظیموں کے ساتھ بیٹھتے ہیں ان سے چھٹکا را حاصل کرنا ہے، جو کھاتے ظالموں کے ساتھ اور بات مظلوموں کی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دیں ہیں، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے میں اپنے والدہ کے مشن کو جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شریف برادران نعرے لگا رہے ہیں ملک میں بہت ترقی ہو رہی ہے ،درحقیقت ملک میں کوئی ترقی نظر نہیں آرہی ،جس ملک میں کسان اور مزدور بھوکے پیٹ سونے پر مجبور ہوں ،وہاں ترقی نہیں آسکتی ،ترقی صرف میڈ یا کے اشتہارات پر ہی نظر آ رہی ہے ‘ کسی دور میں شیخو پورہ کے چاول دنیا میں سب سے بہترین سمجھے جاتے تھے اور ان چاولوں کی خوشبو سے دنیا مہکتی تھی لیکن حکومت کی زراعت دشمنی پالیسی کی وجہ سے کسان کہیں کا نہیں رہا جب سے حکومت آئی ہے گندم ،کپاس،چاول ،گنا اور مکئی سمیت ہر قسم کی فصل تباہ ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے فصلوں پر سپورٹ پرائس مقرر کی تھی لیکن اس حکومت نے مرغی اور انڈوں پر سپورٹ پرائس دے دی جو ان کا اپنا کاروبار ہے ۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب کو اسی سال نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے حکومت کے خلاف تیر کمان سے نکل چکا ہے اور اب بہت جلد عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف سے چھٹکارے کی خبر بھی ملے گی ‘ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کسان رل گیا ہے ، ہر فصل مہنگی ہے ، حکومت صرف انڈے اور مرغی کے چکر میں لگی ہوئی ہے ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کوئی بولنے والا نہیں ، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے ، اگر حکمران زرداری کے شروع کئے پاک ایران گیس پائپ لائن کو مکمل ہونے دیتے تو آج ملک میں بحران نہ ہوتا ‘ اگر عوام میرا ساتھ دیں گے تو حکمرانوں کو بھاگنا پڑے گا یہ حکومت کسان دشمن ہے ، یہ غریب مٹائو حکومت ہے ، میں پوچھتا ہوں اس ملک میں کسان بھوکا سوتا ہے اس ملک میں مزدور بھیک مانگنے پر مجبور ہے یہ ملک ترقی کیسے کرسکتا ہے ، اب ہم اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔