حکومت امداد کے بجائے تجارت اور اقتصادی تعاون پر توجہ دے رہی ہے،پاکستان ناروے کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے ،سرمایہ کاری،تجارت ترقیاتی تعاون میں ناروے پاکستان کا مضبوط شراکت دار ہے

وزیراعظم نوازشریف کی ڈیووس میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 17:45

ڈیووس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان ناروے کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے،حکومت امداد کے بجائے تجارت اور اقتصادی تعاون پر توجہ دے رہی ہے،سرمایہ کاری،تجارت ترقیاتی تعاون میں ناروے پاکستان کا مضبوط شراکت دار ہے۔جمعرات کو ڈیووس میں ناروے کی وزیراعظم ارنا سولبرگ سے ملاقات میں وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے،جولائی2015میں ناروے کا دورہ مثبت ہوا ہے،جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات تعمیری رہی،پاکستان اور ناروے کے درمیان اعلیٰ سطح وفود کا مسلسل تبادلہ ہورہاہے،پاکستان اور ناروے کے درمیان اعلیٰ سطح روابط جاری رہنے چاہیں۔

وزیراعظم محمدنوازشریف نے ناروے کی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت امداد کے بجائے تجارت اور اقتصادی راہداری پر توجہ دے رہی ہے،سرمایہ کاری،تجارت،ترقیاتی تعاون میں ناروے پاکستان کامضبوط شراکت دار ہے۔ناروے کی وزیراعظم ارنا سوبرگ نے پاکستان میں ناروے کی موجودہ سرمایہ کاری پر بات چیت کی اور پاکستان میں تجارتی مواقعوں سے بھرپور استفادے کی خواہش کااظہار کیا۔ارناسوبرگ نے پاکستان میں اقتصادی بحالی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاردوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہترہوا ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے ڈیووس میں نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے بھی ملاقات کی۔…(خ م)