چینی وفد نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مصروف ترین دن گذارا

جمعرات 19 جنوری 2017 17:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) چینی وفد نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ایکسچینج کا چارج سنبھالنے اور معاملات کو بہتر بنانے کے حوالے سے مصروف ترین دن گذارا۔ پی ایس ایکس کے ترجمان نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چائنیز کنسورشیم نے گذشتہ ماہ پی ایس ایکس کے 40 فیصد شیئرز کی خریداری کے بعد چائنیز دنیا میں تیزی سے دوبارہ ابھرتی ہوئی پاکستان کی پہلی کیپٹل مارکیٹ میں مثبت دلچسپی لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج کی میٹنگ کے ایجنڈے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اب وہ پی ایس ایکس کے مالک ہیں، جب وہ چاہیں یہاں آسکتے ہیں اور بیٹھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی 10 بہترین اسٹاک ایکسچینجز میں پی ایس ایکس بھی شامل ہے اور دنیا کے لئے بہت پرکشش ہے، مزید عالمی معیار کے سرمایہ کار اس مارکیٹ میں شراکت دار بننا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام پیش رفت کی وجہ سے بالخصوص غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے بہت اچھا پلیٹ فارم حاصل ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :