حکومت نے ترکی کی درخواست پر پاک ترک سکولز کے ترک اساتذہ کے ویزے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا، وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان

جمعرات 19 جنوری 2017 17:40

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے ترکی کی درخواست پر پاک ترک سکولز کے ترک اساتذہ کے ویزے میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان‘ فرحت اللہ بابر‘ ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں غیر ملکیوں کی تعداد کا اندازہ لگانے کے لئے ایک جامع سروے کیا گیا۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن بھی کی گئی۔ اس وجہ سے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس ویزہ کی توسیع کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک سکولز کے ترکی کے اساتذہ کے معاملے پر ترکی کی طرف سے سرکاری طور پر درخواست آئی تھی جس کی وجہ سے حکومت نے ان کے ویزے کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تعلیم اور ملازمت کے انٹری اور توسیعی ویزے وزارت داخلہ جاری کرتی ہے۔ بزنس فرینڈلی ممالک سے تعلق رکھنے والے باشندوں کو مطلوبہ دستاویزات پیش کرنے پر ملک میں آمد کے وقت ویزہ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :