لیویز کی تنخواہوں اور پنشن کو پولیس کے برابر کردیا گیا ہے

وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کا ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

جمعرات 19 جنوری 2017 17:40

اسلام آباد ۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سینٹ کو بتایا گیا ہے کہ لیویز کی تنخواہوں اور پنشن کو پولیس کے برابر کردیا گیا ہے‘ پنشن کی ادائیگی میں اب تاخیر نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن‘ اعظم سواتی‘ فرحت اللہ بابر کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے ایوان کو بتایا کہ سروس رولز بننے کے بعد لیویز کے اہلکار ایک خاص مدت کی ملازمت کے بعد ریٹائر ہوتے ہیں۔

ماضی میں اورکزئی ایجنسی میں پنشن کی ادائیگی میں تاخیر ہوتی رہی ہے۔ اب اس میں دیر نہیں ہوگی۔ دو کیسز میں پنشن جاری ہو چکی ہے۔ باقی کیسز کو بھی نمٹانے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیویز اہلکاروں کی تنخواہوں اور الائونسز کو بھی پولیس کے برابر لایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :